عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے مریم نواز اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

قبل ازیں جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگرکے خلاف ایڈووکیٹ شاہد رانا کے توسط سے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی۔ ہمیں توہینِ عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔