پیمرا نے اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کردیا

اسلام آباد: پیمرا نے پابندی کے باوجود عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تمام چینلز کوعمران خان کی تقریر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا اور پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائے نیوز کے نائب صدر احمد یوسف کی جانب سے ٹویٹر پر8 بج کر 26 منٹ پر شیئر کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی عمران خان کی تقریر کے کلپس کو چلایا گیا ۔خلاف ورزی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلے احکامات تک اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کیا جاتاہے ۔