200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو
200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو

عمران خان جس دن عدالت میں پیش ہو گا پکڑا جائے گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ گھڑی چور پولیس کو دیکھتا ہے تو چھپ جاتا ہے،عمران خان جس دن عدالت میں پیش ہو گا پکڑا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران خان عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کراستعمال کررہا ہے،عمران خان اداروں کیخلاف مہم جوئی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام عمران خان کے آگے بے بس ہے،عمران خان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،اس شخص کے بارے میں یہی مثال ہے میں نے چوری کی ہے تو میرا کیا کرلوگے۔

ان کا کہناتھا کہ یہ جتنی غنڈہ گردی کرتے ہیں اتنی جلدی ان کو ریلیف ملتا ہے، یہ شخص خود کو بچانے کیلیے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے،اگرعمران خان نے جرم نہیں کیا توعدالت میں پیش ہوں ، زمان پارک میں سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کیلیے تیار ہے،یہ سمجھوتہ نہیں دراصل این آراو کیلیے منتیں ہیں۔