رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست مسترد
عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے ۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی.
جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں، جسٹس شہباز رضوی نے کہاکہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی ،قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں ، تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی ۔