کابل(اُمت نیوز) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا نے ننگرہار کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر جاں بحق افراد میں سے 5 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور لاشوں کی تلاش کے آپریشن میں مصروف ہیں۔