یہ واقعہ مسیکیو کے صوبوں ڈیورانگو اور سِنالووا کے دورے میں رونما ہوا، فائل فوٹو
یہ واقعہ مسیکیو کے صوبوں ڈیورانگو اور سِنالووا کے دورے میں رونما ہوا، فائل فوٹو

میکسیکو میں برطانوی سفیر رائفل تاننے پر برطرف

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں برطانوی سفیر کو سفارت خانے کے ملازم پر گن تاننے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایکس پر پوسٹ کی جانے والی پانچ سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جان بینجمن نے سفارت خانے کے ملازم پر گن تانی تب وہ خوفزدہ ہوگیا۔

یہ واقعہ مسیکیو کے صوبوں ڈیورانگو اور سِنالووا کے دورے میں رونما ہوا۔ میکسیکو کے ان دو صوبوں میں جرائم پیشہ گینگ بڑی تعداد میں ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید و فروخت بھی یہاں عام ہے۔