بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے بتایا جائے انڈیا کے اندر ملیں کس کی لگی ہوئی ہیں؟ وہاں کاروبار کس کے ہیں؟ مودی کس کی شادی پر بغیر ویزے پاکستان آیا تھا؟ مودی سے دوستی کس کی ہے؟ یہ بریکنگ نیوز آپ نہیں چلا سکتے؟ ہم سے کوئی میڈیا رابطہ کرے گا ہم اس کو جواب دیں گے، پاکستان کے میڈیا پر تو اتنی پابندی ہے کہ وہ کھل کے بات بھی نہیں کر سکتا۔
صحافی نے سوال کیا خان صاحب اور فیلڈ مارشل کے درمیان ڈیڈ لاک ہے ؟خان صاحب صلح کر لیں۔
علیمہ خان نے جواب دیا 3 مطالبات پر ڈیڈ لاک ہے پاکستانی عوام بتا دیں یا آپ بتا دیں عمران خان کونسا مطالبہ چھوڑ دیں۔ پہلا رول آف لا پر عملداری کا مطالبہ چھوڑ دیں؟ دوسرا جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں یا تیسرا ہیومن رائٹس اور آئین کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
خان صاحب اور فیلڈ مارشل کے درمیان ڈیڈ لاک ہے خان صاحب صلح کر لیں۔ صحافی کا سوال
تین مطالبات پر ڈیڈ لاک ہے پاکستانی عوام بتا دیں یا آپ بتا دیں عمران خان کونسا مطالبہ چھوڑ دیں۔
1- رول آف لاء پر عملداری کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
2- جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ چھوڑ دیں؟
3- ہیومن… pic.twitter.com/B2rG30RoBP
— PTI (@PTIofficial) December 1, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos