مشعال یوسفزئی ہرگزعمران خان کی خیرخواہ نہیں، علیمہ خان

 

تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی عمران خان کی خیر خواہ نہیں۔

 

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیاسے گفتگو کے دوران ایک سوال پر علیمہ خان کا کہناتھاکہ اس کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولو۔ اس کو اور مروت کو جوائنٹ ٹارگٹ (علیمہ خان) ملا ہوا ہے۔ اس کا صبح شام بیٹھ کر بس یہی کام ہے۔ اصل میں اس کو یہ ٹارگٹ ملا ہواہے۔

علیمہ نے کہا کہ میرانہیں خیال کہ وہ عمران خان کی خیرخواہ ہے۔
واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی گذشتہ سال خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کی سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔