بھارت نے بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
نریندر مودی نے جمعے کو بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو پیغام میں انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے طارق رحمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بی این پی نے حالیہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے اور طارق رحمان کو مستقبل کے وزیرِ اعظم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نئی دہلی کی طرف سے نتائج کو تسلیم کیے جانے کو خطے میں سفارتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو بھارت نے پناہ دے رکھی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos