بنگلہ دیش کےتاریخی عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو اب تک 213 نشستیں ملی ہیں ۔ 9 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور جماعت اسلامی کی 76نشستیں ہیں ۔
دوسرے مرحلے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا انتخاب ہو گا ۔ جس کے لیے دونوں بڑی پارٹیاں الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کو اپنی مخصوص نشستوں کی لسٹیں فراہم کریں گے ۔
اب تک کے نتائج کے مطابق مخصوص نشستوں میں تقریبا 12 سیٹیں جماعت اسلامی اور 36 بی این پی کو ملنے کا امکان ہے ۔
متناسب نمائندگی کی بنیاد پر بی این پی کی عددی قوت 249 اور جماعت اسلامی الائنس کی88 ہو جائے گی ۔ یوں 9 آزاد امیدواروں سمیت کل 347 ہو جائیں گے ۔ 3 سیٹوں کے نتائج آنا باقی ہیں ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں 350 ارکان ہوتے ہیں۔300کا براہ راست انتخاب ہوتاہے ،باقی 50نشستیں خواتین کے لیے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos