عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی بنیاد قرار دے دیا

کمنٹیٹرز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملنے والی تعریف ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

               
February 23, 2026 · اسپورٹس
عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی بنیاد قرار دے دیا

عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی بنیاد قرار دے دیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی اسپنر عثمان طارق اپنی منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ابتدائی میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے انہوں نے ثابت کیا کہ ان کی انوکھی تکنیک صرف دکھاوا نہیں بلکہ ایک مؤثر ہتھیار بھی ہے۔

عثمان طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمنٹیٹرز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملنے والی تعریف ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بولنگ کے منفرد ایکشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ٹینس بال کرکٹ کے دوران یہ انداز اپنایا، جسے سلو موشن میں دیکھنے پر ٹائمنگ بالکل درست لگتی ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز کے پاس واضح حکمت عملی ہے اور وکٹ سے مدد ملنے کی صورت میں وہ اپنی منصوبہ بندی پر مؤثر طریقے سے عمل کر سکیں گے۔

انہوں نے اپنے مخصوص ہیڈ بینڈ کے بارے میں بتایا کہ بولنگ کے دوران بال اکثر آنکھوں کے سامنے آ جاتی تھی جس سے توجہ متاثر ہوتی تھی، اس لیے انہوں نے ہیڈ بینڈ پہننا شروع کیا، اور شائقین کی جانب سے اس انداز کی تعریف کے بعد وہ اسے جاری رکھنے کے ارادے رکھتے ہیں۔