پاکستان میں چینل ہیک ہونے کے ساتھ ویب سائٹس موساد کے اشتہارات

گوگل کے اشتہاری پروگرام کو استعمال کیا گیا، نجی چینلز ہیک ہونے کے ساتھ پیشرفت

               
March 3, 2026 · امت خاص, اہم خبریں
گوگل کا وفد پاکستان

گوگل وفد کو پاکستان میں دفتر کھولنےپر قائل کریں گے۔فائل فوٹو

پاکستان میں دو نجی ٹی وی چینلز کو ہیک کرنے کے ساتھ ویب سائٹس پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے حق میں اشتہارات دکھائے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈیجیٹل مانیٹرنگ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض پاکستانی میڈیا ویب سائٹس پر گوگل کے اشتہاراتی نظام کے ذریعے ایسے مواد کی تشہیر ہوئی جسے مبصرین “پرو موساد بیانیہ” قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چونکہ بیشتر ویب سائٹس خودکار اشتہاری نظام استعمال کرتی ہیں، اس لیے ہر اشتہار کی انفرادی منظوری ممکن نہیں ہوتی۔ اگرچہ پبلشرز مخصوص زمروں یا اکاؤنٹس کو بلاک کر سکتے ہیں، مگر الگورتھم پر مبنی نظام میں ری سیلر اکاؤنٹس یا ثالثی پلیٹ فارمز کے ذریعے فلٹرز سے بچ نکلنے کی گنجائش موجود رہتی ہے۔

سائبر سکیورٹی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ پروگراماتی اشتہاری ڈھانچے کو ریاستی اور غیر ریاستی عناصر دونوں مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ تاحال اس امر کی تصدیق کے لیے کوئی عوامی فرانزک شواہد جاری نہیں کیے گئے کہ آیا اس سرگرمی کے پیچھے واقعی کوئی اسرائیلی ادارہ ملوث ہے یا نہیں۔

اس سے پہلے نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کو ہیک کرجے پیغامات نشر کیے گئے تھے۔

جیو نیوز نے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ اس کے سیٹلائٹ سگنل میں خلل ڈالا گیا۔ چینل کے مطابق یہ نشریات PakSat کے ذریعے جاری تھیں۔ جب پیکنگ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹی وی چینل کے سٹیلائیٹ اپ لنک سگنلز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

میڈیا سکیورٹی مبصرین کے مطابق اگر ڈیجیٹل اشتہارات اور سیٹلائٹ نشریات میں مبینہ خلل کو ایک ہی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ “ہائبرڈ انفارمیشن جنگ” کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
۔