سعودی وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
امید ہے ایران دانشمندی اور عقل مندی سے کام لے گا۔دونوں رہنماؤں میں اتفاق
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی اور عقل مندی سے کام لے گا اور غلط حساب کتاب سے گریز کرے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیرِ دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شریک ہوئے۔
پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق موجود تھے۔