آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہازملکی سمندری حدود میں داخل

یہ جہاز 18 مارچ کو کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں تقریباً آٹھ کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے۔

               
March 17, 2026 · اہم خبریں

کراچی، آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے بعد پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے ہوتا ہوا بحیرہ عرب میں داخل ہو گیا ہے اور اب پاکستان کی سمندری حدود میں پہنچ چکا ہے۔

حکام کے مطابق یہ جہاز 18 مارچ کو کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں تقریباً آٹھ کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے جہاز کو ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایم ٹی کراچی نے اس سفر کے دوران ایرانی سمندری حدود کا راستہ اختیار کیا جبکہ پاکستان نیوی نے جہاز کو مکمل سمندری سکیورٹی فراہم کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں موجود خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باوجود اس جہاز کی بحفاظت آمد کو پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔