شہباز شریف کو فرانسیسی صدر کا فون، جنگ بندی پر مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر کیا۔

               
April 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

فرانسیسی صدر نے امریکا، ایران جنگ بندی اور مذاکرات کیلیے ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیراعظم اور فرانسیسی صدر نے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔