ایران اور پاکستان کا ٹیلیفونک رابطہ ، قیامِ امن کے لیے ‘اسلام آباد مذاکرات’ پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

               
April 19, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد / تہران: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اتوار کے روز ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، بالخصوص ایران پر جاری حالیہ فضائی مہم اور قیامِ امن کی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘تسنیم’ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی و سفارتی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔

 اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی خطے میں مستقل امن کا واحد راستہ ہے۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں کا وفد پیر کے روز اسلام آباد پہنچے گا۔