ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ کو مشورہ، امریکی صدر غور کریں گے، ذرائع

جنرل منیر نے واضح کیا کہ جب تک تجارتی راستوں پر دباؤ برقرار رہے گا، مذاکرات کے دوسرے دور کا کامیاب ہونا مشکل ہے۔

               
April 20, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایران کے ساتھ جاری امن مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنرل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو دوٹوک الفاظ میں مشورہ دیا کہ آبنائے ہرمز کی جاری بحری ناکہ بندی ایران کے ساتھ امن عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

جنرل منیر نے واضح کیا کہ جب تک تجارتی راستوں پر دباؤ برقرار رہے گا، مذاکرات کے دوسرے دور کا کامیاب ہونا مشکل ہے۔

امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کے اس مشورے کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

جزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور جنرل عاصم منیر کے درمیان یہ براہِ راست رابطہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم ہے، اور اس کی ناکہ بندی ختم ہونے سے نہ صرف مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی استحکام آئے گا۔