پاکستان کی امریکہ اور ایران کو جنگ بندی میں توسیع کی تجویز

امریکہ کی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے آج پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات,خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ

               
April 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ثالث پاکستان نے دونوں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے آج پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے ’چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دینے کے پاکستان کے مستقل مؤقف کو اجاگر کیا۔

انھوں نے ’امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیا، دونوں فریقین سے جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنے اور مکالمے اور سفارت کاری کو موقع دینے کی اپیل کی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق بیکر نے ’خطے میں امن کے فروغ اور بات چیت میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار پر امریکہ کی جانب سے قدردانی کا اظہار کیا۔‘