ٹرمپ کی ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 105.20 ڈالر تک پہنچ گئی

May 11, 2026 · کامرس

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز پر ایران کے ردِ عمل کو ’مکمل طور پر نا قابلِ قبول‘ قرار دیے جانے کے بعد ایشیا میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے امریکہ کو اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوایا تھا۔

امریکی صدر کی جانب سے ایرانی جواب مسترد کیے جانے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 105.20 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ امریکہ میں فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت چار فیصد بڑھ کر 99.30 ڈالر ہو گئی۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز عملاً بند ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے