پاکستان کی ثالثی کوششیں جاری۔ محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات

پاکستان کی سفارتی کوششیں، ایران اور امریکا کے اختلافات کم کرنے کی کوشش

May 22, 2026 · قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران میں جاری ثالثی کوششوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے سے متعلق تازہ تجاویز اور امریکا و ایران کے درمیان باقی ماندہ اختلافات کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔