ایران جنگ کے اثرات۔ برطانیہ میں توانائی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ

گھریلو صارفین کے لیے توانائی قیمتوں کی حد میں 13 فیصد اضافہ کیا جائے گا

May 27, 2026 · کامرس

برطانیہ کے توانائی ریگولیٹر اوفجیم نے اعلان کیا ہے کہ عالمی توانائی بحران اور ایران جنگ کے باعث گھریلو صارفین کے لیے توانائی قیمتوں کی حد میں 13 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ریگولیٹر کے مطابق نئی قیمتیں جولائی کے آغاز سے ستمبر کے آخر تک نافذ رہیں گی، جبکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
اوفجیم کے چیف ایگزیکٹو ٹم جیورس نے کہا کہ آج کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی توانائی منڈیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث گیس کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات توانائی کے گھریلو نرخوں پر پڑ رہے ہیں۔
بجلی اور گیس کے اوسط استعمال کے لیے نئی سالانہ حد 1862 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے، جو اپریل تا جون کی سابقہ حد 1641 پاؤنڈ کے مقابلے میں 221 پاؤنڈ زیادہ ہے۔