ہمیں وعدوں اور گارنٹیوں پر کوئی اعتبار نہیں ،صرف عملی اقدامات ہی معیار ہیں،باقر غالیباف

جب تک دوسری طرف سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا، ہماری جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران:ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر غالیباف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں وعدوں اور گارنٹیوں پر کوئی اعتبار نہیں ہے، ہمارے لیے صرف عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں باقر غالیباف نے ایران کے سخت اور غیر سمجھوتہ کار مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں کسی ضمانت یا زبانی باتوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، صرف عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں۔ جب تک دوسری طرف سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا، ہماری جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ایران رعایتیں مذاکرات کی میز پر محض باتوں سے نہیں، بلکہ اپنی میزائل طاقت کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔ ہم مذاکرات کے دوران صرف دوسری سائیڈ کو اپنی بات اور پوزیشن سمجھاتے ہیں۔کسی بھی معاہدے کا اصل فاتح وہ ہوتا ہے جو معاہدہ طے پا جانے کے اگلے ہی دن سے جنگ کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے تیار ہو۔