مظفرآباد میں5مشتبہ افراد سے اسلحہ،مواصلاتی آلات اور حساس تنصیبات کے نقشے برآمد
سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جینس بیسڈ کارروائی میں گرفتاریاں
June 9, 2026 · قومی
فوٹو: اے ایف پی
مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، جن کے ابتدائی تجزیے میں ڈیجیٹل مواد سے مشکوک روابط اور حساس نوعیت کی معلومات سامنے آئی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، جس میں 7 خودکار ہتھیار، متعدد گرینیڈز اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان سے حساس تنصیبات اور مقامات کے نقشے، دستاویزات اور ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔
ٹیگز: