بیروت پر اسرائیلی حملے: ایران کی جانب سے ‘شدید ردعمل’ کی دھمکی

صیہونی حکومت کے آج کے جرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کمزور ہو چکا ہے ،ابراہیم عزیزی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک “شدید ردعمل” کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے آج کے جرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کمزور ہو چکا ہے اور اس کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہی، کیونکہ وہ اس ناجائز حکومت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔

انہوں نے اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک شدید ردعمل آنے والا ہے۔