ایران، امریکہ مذاکرات: 80 منٹ کی بات چیت کے بعد مشاورت کے لیے وقفہ
وقفے میں فریقین اپنے وفود کی سطح پر مشاورت کر رہے ہیں۔
فوٹو سوشل میڈیا
برگن سٹاخ: سوئٹزرلینڈ میں امریک اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات میں 80 منٹ بعد وقفہ آیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس وقفے میں فریقین اپنے وفود کی سطح پر مشاورت کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت ایرانی وفد، قطری وفد کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
امریکہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیموں نے بند کمرے میں پاکستان اور قطری ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔