مریم نواز نے آزاد کشمیر کے لیے 10جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ روانہ کردیا
اس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ روانہ کر دیا۔
اس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔
اسلام آباد سے جدید ترین الیکٹرک بسوں کا دستہ آزاد کشمیر کے لیے روانہ کیا گیا۔ بسوں پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر اور “آزاد کشمیر کے لیے تحفہ” کے الفاظ درج ہیں۔
مریم نواز شریف کے مطابق انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ 48 گھنٹوں میں پورا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا آزاد جموں و کشمیر سے وعدہ پورا ہو گیا۔”
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔