لائیو ٹرمپ نے ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 2, 2026 · Live
Sunday, 2 August 2026 – 11:02 #
عراق کے شہر سلیمانیہ میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
بغداد: عراق کے خودمختار کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ میں مبینہ ڈرون حملے کے بعد ایک علاقے میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کا ہدف کرد پیشمرگہ فورس کی 70ویں بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو راستے میں تباہ کر دیا، تاہم اس کا ملبہ ہیڈکوارٹر کے قریب گرنے سے آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس میں شائع ہونے والی ویڈیوز میں جائے وقوعہ سے دھویں اور آگ… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 10:45 #
جنگی کشیدگی برقرار، عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان
عالمی توانائی کی منڈی میں جاری کشیدگی اور سپلائی سے متعلق مسائل کے باعث پٹرول، ڈیزل اور دیگر ریفائنڈ ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی تیل کمپنیوں کے مطابق رواں سال کے دوسرے نصف میں ایندھن کی عالمی قیمتیں بلند رہ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ذخائر میں کمی، بعض بڑے برآمد کنندگان کی جانب سے محدود سپلائی اور ریفائنریوں میں فنی رکاوٹوں کے باعث عالمی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔ کمپنیوں کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران ریفائننگ کے شعبے میں بہتر مالی نتائج سامنے آئے۔ ایک… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 10:38 #
ایران آئندہ دو برس کے ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار ہے، نائب صدر
تہران: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملک آئندہ دو برسوں میں ممکنہ سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے، جبکہ حکومت مختلف شعبوں میں ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک بیان میں محمد رضا عارف نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور دیگر چیلنجز کے باوجود انتظامیہ نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کسی بڑی رکاوٹ کو جنم نہیں لینے دیا۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 09:59 #
میری پالیسیاں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہی ہیں،ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیاں ایران کی معیشت اور کرنسی پر نمایاں اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک چارٹ شیئر کیا، جس میں ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ ان کے مطابق 2025 کے آغاز میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 90 ہزار تومان تھی، جو جولائی 2026 تک بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار تومان تک پہنچ گئی۔ امریکی صدر نے چارٹ شیئر کرتے ہوئے یہ… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 09:53 #
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، علاقائی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے اور حالات کو مزید پیچیدہ ہونے سے بچایا جائے۔ رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 09:33 #
ٹرمپ نے ایران پر بڑا حملہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
Sunday, 2 August 2026 – 09:33 #ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں،رویوں میں تبدیلی ہے،مارکو روبیو واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں “حکومت کی تبدیلی” سے مراد لازمی طور پر موجودہ نظام کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کے طرزِ عمل، پالیسیوں اور علاقائی کردار میں تبدیلی ہے۔ ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات پر ہے کہ ایران اپنے رویوں اور پالیسیوں میں ایسی تبدیلی لائے جس سے خطے میں کشیدگی کم ہو اور بین الاقوامی خدشات کا ازالہ ممکن ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 09:33 #
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں،رویوں میں تبدیلی ہے،مارکو روبیو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں “حکومت کی تبدیلی” سے مراد لازمی طور پر موجودہ نظام کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کے طرزِ عمل، پالیسیوں اور علاقائی کردار میں تبدیلی ہے۔ ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات پر ہے کہ ایران اپنے رویوں اور پالیسیوں میں ایسی تبدیلی لائے جس سے خطے میں کشیدگی کم ہو اور بین الاقوامی خدشات کا ازالہ ممکن ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کی علاقائی پالیسیوں نے طویل عرصے سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو متاثر کیا ہے، اس… مزید پڑھیں
Sunday, 2 August 2026 – 09:16 #
امریکا کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرے، ایران کا سخت انتباہ
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی سے گریز کیا جائے، کیونکہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو… مزید پڑھیں