محسن رضائی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر
اس سے قبل ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔
تہران: ایران میں اہم سکیورٹی عہدے پر بڑی تبدیلی ہوئی ہے، صدر مسعود پزشکیان نے محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کر دیا۔
یہ تقرری محمد باقر ذوالقدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق محسن رضائی کی تقرری صدارتی حکم کے ذریعے کی گئی۔
اس سے قبل ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔
رہبر اعلیٰ کی جانب سے جاری حکم میں محسن رضائی کے طویل عسکری تجربے اور ایران عراق جنگ کے دوران ان کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔
محسن رضائی 1981 سے 1997 تک پاسداران انقلاب کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ بعد ازاں ایران میں مختلف سیاسی، اقتصادی اور حکومتی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔
دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔