برطانیہ میں شرپسندوں نےمسجداورگردوارے کو آگ لگا دی

لندن:برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے علاقے بیسٹن میں ایک مسجد اورلیڈی پٹ لین میں واقع ایک گردوارے کو آگ لگا دی ۔

یہ واقعےصبح تین بج کر چالیس منٹ پرہوا، فائر بریگیڈ نے فوری آگ پر قابو پالیا، مسجد کا مرکزی دروازہ آگ سے بری طرح جھلس گیا ہے۔

لیڈز میں واقع گردوارے کو بھی چار بج کر بیس منٹ پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا، دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔