پاکستانی معیشت کواندرونی اوربیرونی خدشات کاسامنا ہے،عالمی بینک

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ معیشت میں سست روی کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑے گا۔پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیرہے۔ عالمی بینک کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو پانچ فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے اور اسی خدشے کے پیش نظر شرح نمو میں کمی متوقع ہے۔