جولائی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 21 کشمیری شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ 21 کشمیری شہید ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ 310 کشمیری زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اور قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔