مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فوٹو سوشل میڈیا
مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فوٹو سوشل میڈیا

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ سے113 سے زائد مزدور ہلاک

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پتھروں کی کان میں کام کرنے والے 113 سے زائد مزدور ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی میانمار میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے متعددد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔

حکام کا کا بتانا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں اب تک 113 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ تیز بارش کے باعث بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے 100 سے زائد مزدوروں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ جیسے ہی مٹی کا تودہ گرا تو مزدورں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ سب نیچے دب گئے جبکہ وہ مدد کے لیے چلا رہے تھے اور اس وقت ان کی کوئی مدد نہیں کرسکا۔