ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا ملک میں‌ 15 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے، ملک میں 15 نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلیے بڑا قدم ہے، سیاحت کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحول کو محفوظ بنانےسے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگرکرنا ہو گا۔ اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلیے قوانین ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلیے بڑا قدم ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے، نیشنل پارکس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، لوگوں کوروزگارملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔

عمران خان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان تک موجود نہیں جن کے سبب شہر تباہ ہو رہے ہیں، ماسٹراورٹاؤن پلاننگ کرکے اپنے شہروں کو بچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماسٹراور ٹاوَن پلاننگ کرکے اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے،ہم ایسی سیاحت نہیں لے کر آرہے جو شہروں کو تباہ کردے،نایاب جنگلی حیات کو بچانے کیلیے مزید اقدامات کرنے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے آج ملک بھر میں 15 نیشنل پارک منصوبوں کا افتتاح کیا، ہر صوبے میں ایک نیشنل پارک بنایا جائے گا جب کہ ملک میں نیشنل پارکس سروس بھی قائم کی جائے گی۔نیشنل پارکس سروس میں 5 ہزار لوگوں کو براہ راست نوکریاں ملیں گی۔ منصوبے کے تحت بعض پارکس میں جنگلی حیات کو بھی تحفظ ملے گا۔نیشنل پارکس منصوبے میں تفریحی مقامات بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائےگی۔