ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا
ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا

شہزادہ چارلس کاوزیراعظم عمران خان سےٹیلی فونک رابطہ۔

پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان اوربرطانیہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ہے۔

برطانوی سفارتخانہ کے مطابق پرنس آف ویلز کی جانب سے کورونا کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کی گئی، پرنس چارلس نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران برطانیہ پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کررہا ہے.

ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا گیا جب کہ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم سے کہا کہ برطانیہ اگلے سال سی او پی 26 کی میزبانی کرے گا۔