تازہ ترین

نبی اکرمؐ کا پیالہ مبارک حضرت سہلؓ نے عمر بن عبدالعزیزؒ کو دیا تھا

توپ کاپی میوزیم میں موجود نبی اکرمؐ کا پیالہ مبارک جو حضرت سہل بن سعدؓ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو دیا تھا۔ چاندی کا کور 16 ویں صدی میں چڑھایا گیا۔فائل فوٹو

صحابی رسول نے آپ ﷺ کو پانی پلاکر پیالہ محفوظ کرلیا تھا- پانچویں خلیفہ کی وفات کے بعد پیالہ مبارک القلقشندی خاندان کے پاس رہا- 16 ویں صدی عیسوی میں دمشق کے گورنر امیر سیبائی کے پاس آگیا- اس کے گرد چاندی کا کور بھی لگایا گیا- پیالہ مبارک کا قطر 20 سینٹی میٹر اور اونچائی 8 سینٹی میٹر ہے- پیالے کی اپنی موٹائی 2 سینٹی میٹر ہے- چاندی کے کور پر قرآنی آیات کندہ ہیں۔

مزید پڑھیئے