تازہ ترین

توپ کاپی میوزیم میں محفوظ سیف الانبیا رسول پاکؐ کے پاس بھی رہی

توپ کاپی میوزیم میں محفوظ انبیائے کرام علیہم السلام کی تلوار ’’البتار‘‘- سیف الانبیا رسول پاک ﷺ کے پاس بھی رہی۔فائل فوٹو

نبی کریمؐ کو یہودی قبیلے بنی قینقاع سے مال غنیمت میں ملی تھی- تلوارمبارک پر حضرت دائودؑ- سلیمانؑ- موسیٰؑ- ہارونؑ- یوسفؑ- ذکریاؑ- یحییٰؑ- عیسیؑ اور حضرت محمد ﷺ کے نام عربی رسم الخط میں کندہ ہیں- ’’البتار‘‘ 101 سینٹی میٹر لمبی- 2986 گرام وزنی ہے- روایت میں ہے: حضرت دائودؑ نے اس تلوار سے جالوت کا سر قلم کیا تھا- اسی تلوار سے حضرت عیسیٰؑ دجاؒ کا خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیئے

روضہ رسول سے منسوب مشکیزہ بھی توپ کاپی میوزیم میں محفوظ

فائل فوٹو

روضہ مبارک کے قریب دو ستون تعمیر کیے گئے تھے- بنیادیں کھودی گئیں تو انتہائی خوش ذائقہ میٹھے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا- پانی کا تبرک چمڑے کے مشکیزے میں بھر کر عالمِ اسلام سمیت قسطنطیہ بھی بھجوایا گیا تھا-سلطان عبدالمجید اول کے دور میں مسجد نبوی کی توسیع کا کام 13 برس تک جاری رہا-جبل الجماوات سے سرخ پتھرلاکر ستونوں کی تعمیر کی گئی- دیواروں میں سنگ سیاہ کا استعمال ہوا۔

مزید پڑھیئے