ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز سے امریکی جاسوس آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ

آبدوز کو بحفاظت ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایرانی بحریہ

September 8, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تہران: ایرانی مسلح افواج اور بحریہ نے اہم تجارتی اور بحری گزرگاہ تنگہ ہرمز  کے داخلی راستے سے امریکی فوج کی جدید ترین ریموٹ کنٹرول جاسوس آبدوز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایک پیچیدہ اور انٹیلی جنس پر مبنی میدانی آپریشن کے دوران کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آبدو کو بحفاظت ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ضبط کی جانے والی یہ امریکی زیرِ آب ڈرون جدید ترین ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس ہے، جسے علاقائی سمندری نگرانی اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب، پینٹاگون یا امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوے پر فی الحال باضابطہ تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے۔