اقوام متحدہ کا اجلاس، محمود عباس کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت
یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام کو نیویارک کے سفر کے لیے ویزا جاری نہ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے
اقوام متحدہ کا اجلاس، محمود عباس کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ ہفتے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے محمود عباس اور دیگر فلسطینی حکام کو نیویارک کے سفر کے لیے ویزا جاری نہ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ محمود عباس مسلسل دوسری مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
قرارداد جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہوئی، جس کے حق میں 152 ممالک نے ووٹ دیا، 3 نے مخالفت کی جبکہ 4 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
منظور شدہ قرارداد کے تحت محمود عباس اور دیگر اعلیٰ فلسطینی حکام کو آئندہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں آن لائن شرکت کی اجازت بھی دی گئی ہے، اگر انہیں امریکا کا سفر کرنے سے روکا جاتا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس جاری ہے جبکہ عالمی رہنماؤں کا عمومی مباحثہ 22 سے 28 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا