امریکا نے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی
ایرانی وفد آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
امریکا نے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی
واشنگٹن: امریکا نے ایرانی حکام اور وفد کے ارکان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایرانی وفد کو امریکا میں قیام کے دوران بعض سفری اور دیگر پابندیوں کا سامنا رہے گا۔ امریکی پالیسی کے تحت وفد کے ارکان لگژری اشیا اور بعض دیگر اشیا کی خریداری نہیں کرسکیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والا ایرانی وفد گزشتہ سال کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔