مشی گن میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
ایف 16 طیارہ تربیتی مشن پر پرواز کررہا تھا کہ دوران پرواز حادثہ پیش آیا۔ طیارہ گرنے کے بعد متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر کارروائی شروع کردی۔
مشی گن میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے بروقت طیارے سے ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ محفوظ ہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایف 16 طیارہ تربیتی مشن پر پرواز کررہا تھا کہ دوران پرواز حادثہ پیش آیا۔ طیارہ گرنے کے بعد متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر کارروائی شروع کردی۔
حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات، طیارے کو پہنچنے والے نقصان اور دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔