ٹرمپ کا CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی کا اعلان
یہ پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی اور مستقبل میں مزید میڈیا اداروں کو بھی اسی نوعیت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،امریکی صدر
ٹرمپ کا CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MS NOW اور Politico کے نمائندوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ مذکورہ میڈیا اداروں کی جانب سے ان کی انتظامیہ سے متعلق مسلسل غلط خبریں نشر اور شائع کی جارہی تھیں، جس کے باعث ان کے خلاف یہ اقدام کیا گیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ ہوگی اور مستقبل میں مزید میڈیا اداروں کو بھی اسی نوعیت کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں ان اداروں کی کسی مخصوص خبر یا رپورٹ کی نشاندہی نہیں کی جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ادھر ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعلان کے فوری بعد وائٹ ہاؤس میں موجود بعض متعلقہ میڈیا نمائندے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے، جس سے پابندی کے عملی دائرہ کار کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں۔
یہ پیش رفت وائٹ ہاؤس اور امریکی میڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے اور اس اقدام کو قانونی چیلنجز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔