گرین لینڈ سے متعلق امریکا،ڈنمارک اور گرین لینڈ میں معاہدہ

نئے معاہدے کے تحت گرین لینڈ کی سلامتی اور دفاع سے متعلق معاملات میں امریکا کا اہم کردار ہوگا۔

September 19, 2026 · بام دنیا
گرین لینڈ سے متعلق امریکا،ڈنمارک اور گرین لینڈ میں معاہدہ

گرین لینڈ سے متعلق امریکا،ڈنمارک اور گرین لینڈ میں معاہدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق نئے معاہدے کے تحت گرین لینڈ کی سلامتی اور دفاع سے متعلق معاملات میں امریکا کا اہم کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن گرین لینڈ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے، امریکا وہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد گرین لینڈ کی سلامتی کو مضبوط بنانا اور خطے میں امریکی کردار کو برقرار رکھنا ہے۔