دوران پرواز پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ، ہنگامی لینڈنگ
حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور طیارے کا رخ واپس ایمسٹرڈیم کی جانب موڑ دیا۔
دوران پرواز پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ، ہنگامی لینڈنگ
نیدرلینڈز کی ایئرلائن کی ایک پرواز میں دورانِ سفر پاور بینک پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
رپورٹس کے مطابق کے ایل ایم کی پرواز کے ایل 735 ایمسٹرڈیم سے کوراساؤ جا رہی تھی کہ بزنس کلاس کیبن میں چارجنگ کے دوران لیتھیم بیٹری والا پاور بینک اچانک پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد طیارے کے اندر آگ کے شعلے بلند ہوئے اور کیبن دھوئیں سے بھر گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور طیارے کا رخ واپس ایمسٹرڈیم کی جانب موڑ دیا۔
حکام کے مطابق پرواز میں سوار ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارے کو بعد ازاں اسخیپول ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ پاور بینک کے ایل ایم کے سابق سربراہ اور ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا، جو مبینہ طور پر اسے چارجنگ پر لگا کر سو گئے تھے۔ دورانِ پرواز لیتھیم بیٹری والے آلات سے متعلق حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنا مسافروں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔