فلسطینی بچوں کی مدد، مس ریچل بھی میدان میں آگئیں،10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

فلسطینی بچوں کو اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے، اس لیے دیگر صاحبِ حیثیت اور بااثر افراد کو بھی آگے بڑھ کر ان کی معاونت کرنی چاہیے۔مس ریچل

September 19, 2026 · بام دنیا
فلسطینی بچوں کی مدد، مس ریچل بھی میدان میں آگئیں،10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

فلسطینی بچوں کی مدد، مس ریچل بھی میدان میں آگئیں،10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے فلسطینی بچوں کی مدد کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بچوں کے لیے تعلیمی اور معلوماتی ویڈیوز بنانے والی معروف یوٹیوبر کا اصل نام ریچل اکورسو ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اعلان میں بتایا کہ وہ 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو عطیہ کریں گی۔

مس ریچل نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے، اس لیے دیگر صاحبِ حیثیت اور بااثر افراد کو بھی آگے بڑھ کر ان کی معاونت کرنی چاہیے۔

یہ اعلان امریکی ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ میکلمور نے اس رقم کو فلسطینیوں کی امداد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق میکلمور کو فلسطین کے حق میں بیانات دینے کے بعد ایڈ شیران کے دورے سے الگ کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بعض دیگر فنکاروں نے بھی ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دورے سے علیحدگی اختیار کی۔

دوسری جانب گلوکار ایڈ شیران اور کاروباری شخصیت رابرٹ کرافٹ بھی انسانی امداد کے لیے مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مس ریچل کے تازہ اعلان کے بعد فلسطینی بچوں کے لیے عطیات دینے والی معروف شخصیات کی فہرست میں ایک اور نمایاں نام شامل ہوگیا ہے۔