جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس، عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری

22 ستمبر کو اجلاس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوگا۔ پہلے مقرر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا ہوں گے

September 20, 2026 · بام دنیا
جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس، عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری

جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس، عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے عمومی مباحثے میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق عمومی مباحثہ 22 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے پہلے روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت کئی ممالک کے سربراہان خطاب کریں گے۔

22 ستمبر کو اجلاس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہوگا۔ پہلے مقرر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا ہوں گے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

پہلے روز صبح کے اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کرغزستان کے صدر صدر جباروف، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت مختلف ممالک کے رہنما اظہار خیال کریں گے۔ فرانس، لیتھوانیا، پیرو اور چلی سمیت دیگر ممالک کے سربراہان بھی خطاب کرنے والوں میں شامل ہیں۔

22 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں منگولیا، جنوبی کوریا، سرینام، سیرا لیون، بوسنیا و ہرزیگووینا، سوئٹزرلینڈ اور ویت نام سمیت متعدد ممالک کے نمائندگان جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

برطانیہ اور جاپان کے وزرائے اعظم بھی پہلے روز سہ پہر کے اجلاس میں خطاب کرنے والے عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں۔