ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، جنگی طیارہ حرکت میں آگیا

صدر ٹرمپ جمعے کو کیمپ ڈیوڈ پہنچے تھے، جہاں ان کی رہائش کے دوران فضائی حدود کی سکیورٹی سخت رکھی گئی تھی۔

September 20, 2026 · بام دنیا
ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، جنگی طیارہ حرکت میں آگیا

ٹرمپ کی رہائش گاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، جنگی طیارہ حرکت میں آگیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میری لینڈ میں واقع رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کے قریب ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ایوی ایشن کی ایک پرواز نے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر امریکی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیارے نے کارروائی کرتے ہوئے پرواز کا رخ تبدیل کرادیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو کیمپ ڈیوڈ پہنچے تھے، جہاں ان کی رہائش کے دوران فضائی حدود کی سکیورٹی سخت رکھی گئی تھی۔

کیمپ ڈیوڈ کے اطراف ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ رواں سال جون میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک طیارہ مقررہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔