بنگلادیش: دوسری اہلیہ کی مبینہ خودکشی ، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی غازی نذرالاسلام گرفتار
پولیس نے غازی نذر الاسلام اور ان کی پہلی اہلیہ کو عدالت میں پیش کیا،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فوٹو
ڈھاکا : بنگلادیش میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی غازی نذر الاسلام کی دوسری اہلیہ 19 سالہ مریم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے غازی نذرلاسلام اور ان کی پہلی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز غازی نذرالاسلام کی دوسری اہلیہ مریم اپنے گھر پر پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی، جبکہ اس کے بستر سے ایک ہاتھ سے لکھی مبینہ خودکشی کی تحریر بھی ملی۔
ایف آئی آر کے مطابق معصوم باللّٰہ کریانہ فروش اور3 بیٹیوں کے والد ہیں،جبکہ مریم ان کی سب سے بڑی بیٹی تھی۔ مریم نے جون میں غازی نذر الاسلام سے شادی کی تھی۔
مریم کے والد نے الزام لگایا کہ عبیدالرحمٰن نے شادی کے لیے براہِ راست کردار ادا کیا تھا۔ شادی کے بعد مریم نے فون پر اپنے اہل خانہ کو متعدد مرتبہ بتایا کہ غازی نذر الاسلام اور مقصودہ اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
معصوم باللّٰہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی ان سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی، تاہم وہ اکثر رکن اسمبلی سے فون پر بات کرتے تھے اور مریم ان کے ساتھ موجود ہوتی تھیں۔
ان کے مطابق جب وہ اپنی بیٹی سے بات کرنے کی کوشش کرتے تو وہ بمشکل جواب دیتی تھی۔ انہوں نے مریم کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف چاہتے ہیں اور اصل ذمے دار کو سزا ملنی چاہیے۔
مریم کے والد نے واقعے کا ذمہ دار اپنی بیٹی کے ماموں عبیدالرحمٰن کو قرار دیا۔ ان کے بقول مریم نے انہیں بتایا تھا کہ اسے عبیدالرحمٰن پر اپنے والد سے بھی زیادہ اعتماد تھا، لیکن اسی اعتماد کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہوئی۔ہیں سوچا تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسا کریں گے۔ مجھے معاف کردیں۔
معصوم باللّٰہ نے بیٹی کی موت کا مقدمہ شیرِ بنگلہ نگر پولیس اسٹیشن میں غازی نذر الاسلام، ان کی پہلی اہلیہ مقصودہ بیگم اور عبیدالرحمٰن کے خلاف درج کروا دیا، جس میں خودکشی پر اکسانے سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
بعد ازاں پولیس نے غازی نذر الاسلام اور ان کی پہلی اہلیہ کو عدالت میں پیش کیا،جہاں عدالت نے غازی نذر الاسلام کو 4 روزہ اور مقصودہ بیگم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے دونوں کے لیے 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔