تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے، طلال چوہدری
موجودہ حکومت نے تمام قانون سازی اور آئینی ترامیم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کی ہیں
تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے، طلال چوہدری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چاہیے کہ وہ پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آئے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے تمام قانون سازی اور آئینی ترامیم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کی ہیں۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زور دیا کہ اپوزیشن جماعت کو اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
اس کے علاوہ، وفاقی وزیر نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے حالیہ بیانات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین ہیں اور تمام فریقین کو ان پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ دریں اثنا، سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بھی اہم نوعیت کی بات چیت کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی موجودگی بھی نمایاں رہی۔