وزیراعظم کو معاشی بحران پر توجہ دینے کا موقع نہیں دیا گیا، بلاول بھٹو
اہم سیاسی بیان، عام سیاست دان روایت توڑیں، مسائل کے حل کیلئے بات چیت ضروری ہے
وزیراعظم کو معاشی بحران پر توجہ دینے کا موقع نہیں دیا گیا، بلاول بھٹو
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ وزیراعظم اپنے 5 سال پورے کریں، لیکن وزیراعظم کو معاشی بحران پر توجہ دینے اور بحران سے نکلنے کے منصوبے پر کام کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عام سیاست دان کی روایت یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کے کام میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی وزیراعظم معاشی مشکلات سے نکلنے کا کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو کوئی وزیر اٹھ کر اپنا ایجنڈا سنا دیتا ہے اور معاشی بحران سے توجہ ہٹا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز شریف کو 2 بار وزیراعظم بنایا گیا ہے اور وہ ایک بار ان کی کابینہ میں کام بھی کر چکے ہیں۔ شہباز شریف اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرنے والا تھا جسے انہوں نے محنت سے نکلوادیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب جنگ شروع ہوئی تو وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی، اور جہاں جنگ پر پورا دھیان ہے وہیں وزیراعظم کو اس بات کا موقع ہی نہیں دیا گیا کہ وہ معاشی بحران پر بھرپور توجہ دے سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں اچھا لگے یا نہ لگے، ملکی مسائل کا حل نکالنے کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملکی مفاد اہم نہ ہوتا تو وہ بھی یہی کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو رگڑا دیتے رہیں۔