مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
مولانا احمد بٹلہ کا تعلق رائیونڈ مرکز سے ہے اور وہ تبلیغی جماعت کی عالمی شوریٰ کے رکن ہونے کے ساتھ مرکز کے سینئر بزرگوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔
مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
تبلیغی جماعت پاکستان کے سابق امیر مولانا نذرالرحمٰن کے انتقال کے بعد رائیونڈ مرکز کے اکابرین نے مولانا احمد بٹلہ کو تبلیغی جماعت پاکستان کا نیا امیر مقرر کردیا ہے۔
مولانا احمد بٹلہ کا تعلق رائیونڈ مرکز سے ہے اور وہ تبلیغی جماعت کی عالمی شوریٰ کے رکن ہونے کے ساتھ مرکز کے سینئر بزرگوں میں بھی شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کئی برس تک تبلیغی جماعت پاکستان کے نائب امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی تقرری کے بعد وہ اب جماعت پاکستان کی امارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ تبلیغی جماعت پاکستان کے سابق امیر مولانا نذرالرحمٰن 16 نومبر 2026 کو 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔